پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں بلا امتیاز اور بلا تفریق ترقیاتی کام کرے گی،حمزہ شہباز شریف

جمعہ جون 19:34

پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں بلا امتیاز اور بلا تفریق ترقیاتی کام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں بلا امتیاز اور بلا تفریق ترقیاتی کام کرے گی۔ اس لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) 25 جولائی کو ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے (ن) لیگ کے ناراض رہنمائوں اور عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی پانچ سالہ کارکر دگی کی بنیاد پر 25 جولائی کو عوام کے پاس جائے گی۔

ملاقات میں ناراض (ن) لیگی راہنمائوں اور عہداروں کے گلے شکوئوں اور شکایتوں کے بعد باہمی اختلافات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے شہباز شریف کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر الیکشن لڑنے کا اظہار کیا۔