سندھ نگران صوبائی وزیر صحت کی ، تعلیم ، بہبود آبادی کی زیر صدارت اجلاس

سندھ میں خاندانی منصو بہ بندی کے حوالے کئے جا نے والے اقداما ت کا جا ئزہ لیا گیا

جمعہ 22 جون 2018 19:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) سندھ کی نگرا ن صو با ئی وزیر برا ئے صحت ،تعلیم اور بہبو د آبا دی ڈاکٹر سعدیہ رضوی نے خا ندانی منصو بہ بندی کے حوالے سے ہو نے والے ایک اجلا س کی صدارت کی اور سندھ میں خاندانی منصو بہ بندی کے حوالے کئے جا نے والے اقداما ت کا جا ئزہ لیا ۔اس مو قع پر ڈائریکٹر محکمہ بہبو د آبا دی نے صو با ئی وزیر کو محکمہ کی کا ر کردگی اور کا م کے حوالے سے تفصیلا ت بتا تے ہوئے کہا کہ سندھ کے تما م چھوٹے اوربڑ ے سر کا ر ی ہسپتا لو ں میں خا ندانی منصو بہ بندی کے دفا تر مو جو د ہیں جہا ں ہما ر ے ڈاکٹر ز عوام میں بچو ں کے درمیا ن وقفے اور ما ئو ں کو در پیش مسا ئل سے آگا ہی دینے کے لئے ہر وقت مو جو د رہتے ہیں ۔

صو با ئی وزیر سعدیہ رضوی نے صحت اور بالخصوص زچہ و بچہ کے مسائل ہنگا می بنیادوں پر حل کر نے کا عزم کیا اور کہا کہ بہتر کا ر کر دگی دکھا نے والے ڈاکٹرز کی حو صلہ افزائی کے لئے ان کو مراعات اور اسنا د سے نوازا جا ئے گا اور انکی یہ کا ر کر دگی سالا نہ رو پو ر ٹ میں بھی در ج کی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

وہ قو میں دنیا میں تر قی کر رہی ہیں جنہوں نے اپنے وسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنی آبا دی کو کنٹرو ل کیا پا کستا ن بھی بڑھتی آبا دی اور کم وسائل کی وجہ سے مشکلا ت سے دو چار ہے ہمیں ہنگا می بنیا دو ں پر اس مسئلے کو حل کر نے کی ضرورت ہے ۔#

متعلقہ عنوان :