ڈی جی انٹی کرپشن نے ساہیوال میں نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح کردیا

کم وسائل کے باوجود پنجاب انٹی کرپشن نے رشوت ستانی کا خاتمہ کیا، بریگیڈئر(ر) مظفر علی رانجھا کا خطاب

جمعہ 22 جون 2018 20:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) ڈی جی انٹی کرپشن کی ساہیوال آمد نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح کردیا انٹی کرپشن وملازمین سے خطاب بھی کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی انٹی کرپشن بریگیڈئر(ر) مظفر علی رانجھا نے ساہیوا ل میں عرصہ ایک سال کے اندر گنج شکر کالونی میں واقع چھ کروڑ ستر لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی بلڈنگ اور فلیٹس کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا افتتاحی تقریب میں ریجینل ڈائریکٹر ملک امتیاز احمد،ڈی سی ساہیوال محمد زمان وٹو ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن افتخار حسین کمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر میاں سرفراز حسین ،نوید غنی چوہدری کے علاوہ انٹی کرپشن افسران ملازمین وکلاء سول سوسائٹی ودیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب مظفر علی رانجھا نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود پنجاب کے انٹی کرپشن ادارہ نے بہت حد رشوت ستانی کا خاتمہ کیا پاکستان میں انٹی کرپشن پنجاب واحد احتسابی ادارہ بن چکا ہے جو تمام احتسابی اداروں سے اچھا کام کررہاہے نو میں سے پانچ ریجنز کی عمارتیں مکمل ہوچکی ہے اور راولپنڈی ریجن کے لئے پچیس کروڑ روپے کی گرانٹ جاری ہوچکی ہے فیصل آباد میں بھی دفتر بنانے کے لئے جگہ لے لی گئی ہے ماضی میں محکمہ انٹی کرپشن کے عملہ کو بنیادی سہولیات سے بھی محرومی کا سامنا تھا ان کی محرومیوں دور کرنا اولین ترجیح ہے محکمہ کو جدید گاڑیا ں بھی دی جا چکی ہیں اور تنخواہیں بھی بڑھائی گئی ہیں انہوں نے ساہیوال کے انٹی کرپشن کے ریجن کے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لٹے پٹے ہوئے سائلین جب آپ کے پاس آئیں تو خوشی کے آنسو لے کے جائیں رو کرنہ جائیں انٹی کرپشن ملازمین رہائشی سکیم شروع ہوچکی ہے جس کی بہت جلد تعمیر شروع ہوجائیگی انہوں نے مزید کہا کہ رشوت ستانی کا خاتمہ ہوگا تو ملک ترقی کرے گا ترقی اور شفافیت میں انصاف اور احتساب کا کردار بہت اہم ہے