امتحانی عمل کی شفافیت کے لئے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے کنٹرولرز کا اجلاس

جمعہ 22 جون 2018 22:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کی ہدایت پر راولپنڈ ی تعلیمی بورڈ کے کمیٹی روم میں میٹرک /انٹرمیڈیٹ سالانہ 2018کے نتائج کی تیار ی اور امتحانی امور کی مزید بہتری کے لئے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجا ب بھر کے 9تعلیمی بورڈ ز کے کنٹرولرز امتحانا ت نے شرکت کی ۔ اجلا س میں میٹرک کے نتائج کو حتمی شکل دینے اور انٹرکے جاری پریکٹیکل کو موثر انداز میں مانیٹرنگ کے انعقاد زیر بحث لائے گئے اور امتحانی عمل کو مزید شفاف اور بہتر بنانے کے لئے تجاویز دی گئی تا کہ آنے والے امتحانات کے انتظاما ت میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

ا متحانی امور کے نگران پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور کے بدلتے تقاضوں کے پیش نظر تعلیم اور تعلیمی نظام میں امتحان کا شفاف انعقاد انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ وطن عزیز کو روز افزوں ترقی کے لئے قابل اور باصلاحیت افراد کی اشد ضرورت ہے۔ ایسے فرد طلبہ اور طالبات کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہیں ۔

ہم پرامن اور شفاف ماحول فراہم کر کے ایسے ہونہار افراد کو ڈھوند سکتے ۔شفاف نتائج کی تیاری کے لئے میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھنا چاہیے اس میں ہم سب کا کردار نہایت اہم اور حساس نوعیت کا ہے۔ اس لئے ہمیں اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہیے ۔یہ بچے وطن عزیز کا مسقبل ہے ہماری تھوڑی سی لاپرواہی اور غفلت سے ان کا مستقبل دائو پر لگ سکتا ہے۔ ہمیں یہ بات ہمیشہ مدنظر رکھنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :