گڈانی کے ساحل پر ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب گئے، 4 خواتین کی نعشیں نکال لی گئیں، 2 بچوں کی تلاش جاری

جمعہ 22 جون 2018 23:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) گڈانی کے ساحل پر تفریح کے لئے جانے والے ایک ہی خاندان کے 4 خواتین سمیت 6 افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کراچی کے علاقے کچھی پاڑہ کے رہائشی ایک ہی خاندان کے افراد تفریح کے لئے گڈانی کے ساحل پر گئے تھے جو سمندر مین نہاتے ہوئے بے رحم لہروں کا شکار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو موقع پر پہنچ گئے اور چار خواتین کی نعشوں کا نکال لیا گیا ہے جبکہ دو بچوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :