وزیراعظم کے انڈومنٹ فنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے علم و ادب اور تاریخی ورثہ کے فروغ اور تحفظ کیلئے 8 منصوبے شروع کرنے کی اصولی منظوری دیدی
جمعہ 22 جون 2018 23:15
(جاری ہے)
ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ چھوٹے شہروں میں کتاب میلوں کے انعقاد پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ملک کے دورافتادہ شہروں میں کتاب دوستی کا کلچر فروغ پائے اور عوام کو رعایتی قیمت پر کتب کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
اجلاس میں اقبال اکادمی کے زیراہتمام شاعر مشرق علامہ اقبال کی فکر کے فروغ کیلئے تحقیق پر مبنی سرگرمی کی تجویز سے اتفاق کیاگیا اور زوردیا گیا کہ علامہ اقبال کی شخصیت اور کلام کو عام کرنے کے عمل میں بین الاقوامی ساکھ کے حامل محققین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے روایتی انداز سے ہٹ کر تخلیقی انداز اپنایا جائے۔ اجلاس نے اگست 2017ء میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی خطاطی نمائش میں پیش ہونے والے خطاطی کے فن پاروں کو کتابی شکل میں مرتب کرنے کی بھی اصولی منظوری دی تاکہ اسلامی عظیم خطاطی ورثہ کو پوری دنیا میں متعارف کرکے پاکستان کے تشخص کو بہتر بنایاجائے۔ ترکی میں قائم اسلامی کانفرنس تنظیم کے ادارہ فروغ اسلامی فنون وثقافت (ارسیکا) کے تعاون سے ہونے والی اس عالمی خطاطی نمائش میں ترکی سمیت دیگر اسلامی ممالک سے خطاطوں نے حصہ لیا تھا۔ اجلاس نے ادارہ فروغ قومی زبان میں قائم خطاطی انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام خطاطی نمائش کے انعقاد کی بھی منظوری دی۔ اجلاس کمیٹی کے ارکان سابق وفاقی سیکرٹری اعجاز رحیم، ممتاز لکھاری مشرف علی فاروقی، ڈاکٹر ایم اشرف خان کے علاوہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن اور ماتحت اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نامورادیب اورممتاز مزاح نگار مشتاق یوسفی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے ان کی علمی وادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقع پر ان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.