عرب اتحادی فوج کی بمباری سے حوثی کمانڈر اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک

انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی حوثی اور صنعاء کے حوثی گورنر عبدالکریم الحوثی کی مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات او تعزیت

ہفتہ 23 جون 2018 12:44

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) یمن کے شمالی شہر اور ایران نواز حوثی ملیشیا کے گڑھ صعدہ میں عرب اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں حوثی کمانڈر اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔جرمن ریڈیو کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے جاری ایک بیان میں عرب اتحادی فوج کے حملے میں حوثی کمانڈر احمد حسین القوبری المعروف ابو ابراہیم کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دو ماہ قبل اس کا ایک بھائی میجر جنرل ناصر القوبری بھی عرب اتحادی فوج کے فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔حوثیوں کے قریبی ذرائع ابلاغ نے کمانڈر احمد حسین القوبری کی خبر شائع کی گئی اور بتایا گیا کہ احمد القوبری کی ہلاکت کے بعد انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی حوثی اور صنعاء کے حوثی گورنر عبدالکریم الحوثی نے مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کی۔