سرگودہا ،ْ حکومت کی جانب سے تمام محکموں کے ملازمین کو وردی پہن کر آنے کا پابند بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں

ہفتہ 23 جون 2018 13:07

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) حکومت کی جانب سے تمام محکموں کے ملازمین کو وردی پہن کر آنے کا پابند بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تمام محکموں کے افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں ملازمین کی شناخت کیلئے مخصوص یونیفارم کیساتھ ساتھ ان کے محکمانہ کارڈ سینوں پر آویزاں کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ پہچان ہوسکے کہ کونسا اہلکارکس محکمے کا ملازم ہے۔