رنبیر کپور کی تھری ایڈیئٹس کے سیکوئل میں کام کرنے کی خواہش

ہفتہ 23 جون 2018 14:09

رنبیر کپور کی تھری ایڈیئٹس کے سیکوئل میں کام کرنے کی خواہش
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی کامیاب فلم تھری ایڈیئٹس کے سیکوئل میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی تاریخ میں کئی فلمیں ایسی ہیں جو لوگوں کو ذہنوں میں آج بھی تازا ہیں جسے متعدد بار دیکھنے کے بعد دل نہیں بھرتا اور ان میں سے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 2009 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم تھری ایڈیئٹس ہے جس نے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ بک بھی الٹ پلٹ کردی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے چند روز قبل تھری ایڈئٹس کے سیکوئل بنانے کی اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے مصنف ابھیجت کے ساتھ ملکر فلم کی کہانی لکھنا شروع کردی ہے مگر اس پر ابھی بہت وقت لگے گا۔