ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں، جیمز کومی

ہفتہ 23 جون 2018 14:44

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں۔انھوں نے ایل بی سی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ اپنے ٹوئٹ میں ہمیشہ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جیمز کومی نے ٹرمپ کے رویّے کو تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ وہ صرف ٹوئٹ کر کے امریکہ کے امور نہیں چلا سکتے۔

جیمز کومی اور ٹرمپ کے درمیان حالیہ دنوں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی ہوتی رہی ہے۔ ٹرمپ نے 2017 میں انتخابات کے حوالے سے ٹرمپ اور روس کے درمیان کمپیئن رابطہ ہونے کے مسئلے کو لے کر جیمز کومی کو ایف بی آئی کی سربراہی سے برطرف کر دیا تھا۔ الیکشن کے اسی مسئلے میں ٹرمپ کے داماد اور ان کے بڑے بیٹے کو امریکی کانگریس اور سینیٹ میں طلب کر لیاگیا ہے۔