چین قیامِ امن کے لیے اقوامِ متحدہ کا ساتھ د ے گا, وانگ شیا ہونگ

ہفتہ 23 جون 2018 14:44

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) اقوامِ متحدہ کی دوسرے چیفس آف پولیس اجلاس میں شریک چین کے ایگزیکٹو وائس پبلک سیکیورٹی منسٹر نے کہا کہ چین قیامِ امن کے لیے اقوام متحدہ کی خدمات میں اس کا مزید ساتھ دے گا۔ جناب وانگ شیا ہونگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی قیام امن کی استعداد کو بڑھانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

وانگ شیا ہونگ نے اجلاس کو بتایا کہ چین اقوام متحدہ کی ورکشاپس کی میزبانی کرے گا، اقوام متحدہ کے ساتھ شراکت داری کرتیہوئے موبائل تربیتی ٹیمیں تشکیل دے گا اور افریقہ کے لیے تربیتی پروگرامز کو ترجیحات میں رکھے گا تا کہ قیام امن کے لیے 1 ہزار پولیس افسران کی تربیت کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اقوام متحدہ کے فریم ورک میں رہتے ہوئے افریقہ میں قانون کے نفاذ کی صلاحیتوں کو بہتربنانے کے لیے افریقی ممالک کی مدد پر تیار ہے۔

(جاری ہے)

جناب وانگ شیا ہونگ نیافرادی قوت کی صورت میں مزید مدد دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ چین پیشہ ورانہ صلاحیت کے حامل اہلکار مہیا کرے گا اور قیام امن کے لیے خواتین آفیسرز کو تربیت بھی فراہم کرے گا جناب وانگ شیا ہونگ نے یہ بھی بتایا کہ چین نے 330 افسران پر مشتمل 2 فوری امدادی پولیس یونٹس کی تشکیل اور اہلکاروں کی تربیت کو مکمل کیا جبکہ قیام امن کے لیے دیگر ممالک کی 400 سے زائد پولیس آفیسرز کو بھی تربیت دی ہے ۔