والدہ کی حالت ابھی بھی بہت تشویش ناک ہے،

ڈاکٹرز بھی حتمی طور پر کچھ نہیں بتا رہے،پروپیگنڈہ کرنیوالوں کواللہ ہدایت دے،مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ جون 16:43

والدہ کی حالت ابھی بھی بہت تشویش ناک ہے،
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی حالت ابھی بھی بہت تشویش ناک ہے،ڈاکٹرز بھی حتمی طور پر کچھ نہیں بتا رہے،پروپیگنڈہ کرنیوالوں کواللہ ہدایت دے۔

ہفتہ کوسابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز،، کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت ابھی بھی بہت تشویشناک ہے اور وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر ہیں ،ڈاکٹرز بھی حتمی طور پر کچھ نہیں بتا رہے ،،مریم نواز نے قوم سے دعاوں کی اپیل ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ والدہ کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کرنیوالوں کواللہ ہدایت دے۔

Your Thoughts and Comments