بنک کے قرضہ کی بابت جعلی چیک دینے پر مقدمہ ایک شخص کے خلاف مقدمہ

ہفتہ 23 جون 2018 18:23

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) بنک کے قرضہ کی بابت جعلی چیک دینے پر مقدمہ ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق نجی مائیکروفنانس بنک کے منیجررستم اقبال نے تھانہ سٹی پولیس کو درخواست دی کہ شبیرحسین سکنہ دلیوالہ نے لائیوسٹاک کی مدمیں بنک سے ایک لاکھ روپے کا قرضہ لیا جس کی ادائیگی کیلئے باربار نوٹس دیے گئے مذکورہ شخص نے واجب الا دا قرضے کی ادائیگی کیلئے چیک دیا جو رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہوسکاپولیس نے جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :