بنوں، فائرنگ سے فوجی اہلکار سمیت 2افراد قتل

پولیس نے اہل خانہ کی درخواست پر مبینہ ملزم کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ جون 18:47

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) بنوںمیں فائرنگ سے پاک فوج کے اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے،۔ پولیس نے اہل خانہ کی درخواست پر مبینہ ملزم کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کے حدود لنک روڈ پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عرفان اور عزت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جن میں عزت اللہ پاک فوج کا حاضر سروس سپاہی تھا۔ مقتول عزت اللہ کی جیب سے آرمی کا سروس کارڈ اور ایک 30 بور پستول ملا ہے۔ پولیس نے دوہرے قتل کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔۔۔تھانہ بسیہ خیل پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مقتولین کی لواحقین کی رپورٹ پر مبینہ ملزم فدا محمد کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔