مری معاہدہ بلوچستان کے عوامی مفادمیں نہیں تین، لشکری رئیسانی
قومی بقاکی جنگ گروہ میںتقسیم ہوکر نہیں لڑی جاسکتی وسائل پر اختیار کیلئے یہاں آباد تمام اقوام کو متحد ہوکرسیاسی وشعوری جدوجہد کرنا ہوگی ، ناکام طرز حکمرانی ، کرپشن اورمتعصبانہ سیاسی سوچ نے کوئٹہ شہر کو بحرانوں کی جانب دھکیل دیا ہے بی این پی بلوچستان کے وسائل پرصوبے کے لوگوں کے اختیار کیلئے جدوجہد کررہی ہے،وفود سے گفتگو
ہفتہ 23 جون 2018 21:32
(جاری ہے)
1970کے انتخابات میںسردارعطااللہ مینگل ، نواب غوث بخش رئیسانی ، میر گل خان نصیر، نواب اکبر خان بگٹی،میر غوث بخش بزنجواور نواب خیر بخش مری جیسے اعلی پائے کے تعلیم یافتہ لوگ جن ایوانوں میںموجود تھے آج کے انہیں ایوانوں پر وہ لوگ قابض ہیں جنہوں نے اسمبلی فلور پر برادر اقوام کو دست وگریباں کرنے کیلئے ہلڑ بازی کی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ساروان ہاس میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے قبائلی معتبرین اور علاقہ مکینوں کے مختلف وفود سے ملاقات، پارٹی کے مرکزی انتخابی دفتر میںمنعقدہ اجلاس ہدہ اورتیل گودام میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو صوبے کے عوام کو موقع میسر آیا ہے کہ وہ صوبے کی 70 سالہ محرومیوں کے خاتمہ کیلئے اپنے ووٹ کے ذریعے عدالت لگاتے ہوئے احتساب اور انتخاب کے عمل سے آگے نکل کر اپنی آئندہ نسلوں کی خوشحالی امن اور سکون کے لیے ایک نظریہ کا انتخاب کریں جو بلوچستان کی ایک طاقت وور سیاسی جماعت بن کر صوبائی اور قومی اسمبلی میںصوبے کی ترقی عوام کی خوشحالی اور بقاکیلئے قانون سازی کرتے ہوئے تعصب سے بالاتر ہوکر ملک اور صوبے کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے نکال سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوںسے نسلی ،مذہبی، لسانی اور علاقائی تعصب کی بنیاد پر عوام سے ووٹ لیکر منتخب ہونے والوں نے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے وسائل پرصوبے کے لوگوں کے اختیار کیلئے جدوجہد کررہی ہے تاکہ وسائل کو خرچ کرکے صوبے کے مسائل حل کئے جاسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میںصدیوں سے آباد ہر وہ شخص جس کا تعلق کسی بھی قبیلے، فرقہ یا مذہب سے ہو جو بلوچستان کے سود وزیاںمیں شریک رہا ہے وہ بلوچستان کے وسائل کا مالک ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آباد پنجابی، اردو اور دیگر زبان بولنے والے افراد کاا حساس بیگانگی ختم کرنے کیلئے پارٹی نے صوبے سے ڈومیسائل کے خاتمہ کو اپنی پارٹی کے منشور کا حصہ بنایا ہے ۔ عوام نے 25 جولائی کو پارٹی کے انتخابی نمائندوں پر اعتماد کرتے ہوئے اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کا موقع دیا تو ہماری پارٹی کا پہلا اقدام یہاں آباد افراد کو مقامی قرار دینے کیلئے قانون سازی کر نا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.