امریکہ میں چوروں نے پیسے چرانے کیلئے اے ٹی ایم مشین کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

ہفتہ 23 جون 2018 21:56

پنسلوانیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) امریکہ میں چوروں نے اے ٹی ایم مشین کو دھماکا خیز مواد سے اٴْڑا دیا۔امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں دو چوروں نے ایک سٹور میں داخل ہو کر پیسے چوری کرنے کیلئے اے ٹی ایم مشین کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

(جاری ہے)

زور دار دھماکے کی وجہ سے چوروں کے اوسان خطا ہو گئے اور وہ ایک ڈالر لئے بغیر ہے بھاگ نکلے۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس کی بروقت کارروائی پر ایک خاتون چور پکڑی گئی جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔