راولپنڈی، صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت 28جون تک ملتوی

ہفتہ جون 21:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت 28جون تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملزمان تاجی کھوکھر وغیرہ کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ کے مشہور صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو گرفتار ملزمان کو بھی پیش کیا گیا اس موقع پر وکیل استغاثہ پیش نہیں ہو سکے جس کے باعث بحث نہیں ہو سکی عدالت نے مزید کاروائی کیلئے سماعت ملتوی کردی۔