پاکستان اور قازکستان کے مابین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے معاہدہ پر دستخط

ہفتہ 23 جون 2018 23:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان اور قازکستان کے مابین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔ چھٹی آر ٹی جی( ہارت اف ایشیاء ۔ استنبول پراسس ) اجلاس کی دوران چئیرمین این ڈی ایم لیفٹینٹ جنرل عمر محمود حیات اور قازکستان کے ڈپٹی چئیرمین منسٹری آف ایمر جنسی مینجمنٹ نرماٹا بیٹوو تالگٹ کی طرف سے دوطرفہ معاہدہ کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کے درمیان ڈیزاسٹر اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا جس میں ایمرجنسی معلومات ، سائنسی تحقیق اور تجربات کے تبادلہ کے علاوہ مشترکہ ایمرجنسی مشقوں ، اور پروفیشنل ٹرینگ کا انعقادبھی شامل ہو گا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چئیرمین این ڈی ایم اے لفٹننٹ جنرل عمر محمود حیات نے اس معاہدہ کو دوطرفہ تعاون بڑھانے کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے قدرتی و انسان ساختہ آفات کے خلاف رزیلئنس بڑھانے میں مدد حاصل ہو گی۔ طرفین نے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :