عوامی مسائل حل کرنے کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہیگی ، مولانا عبدالحق ہاشمی
ملک کی لوٹی گئی دولت واپس لانے او ر ملک کو کرپشن فری بنانے کے لیے بڑا قدام اٹھاناپڑے گا
ہفتہ 23 جون 2018 23:44
(جاری ہے)
دینی جماعتوں کا ایجنڈا ملک میں نظام مصطفیؐ کا نفاذ ہے ۔ پرامن اسلامی انقلاب ہی ملکی مسائل کا حل ہے ۔ نفاذ اسلام کا ایجنڈا ملک و قوم کی بقا اور سلامتی کا ایجنڈا ہے جسے ہم نے اپنے منشور کا مرکزی نقطہ قرار دیاہے اسلامی شریعت کے مقابلے میں دوسرا کوئی نظام انسانیت کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت نہیںدے سکتا ۔
انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آنے کے بعد حکمران خاندانوں کے کارخانوں ، بنگلوں اور اندرون و بیرون ملک اثاثوں میں بے پناہ اضافہ ہواجبکہ عوام غربت ، جہالت ، مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پستے رہے ۔ یہ لوگ عوام کے کندھوں پر سوار ہوکر خدا بننے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مورچے بدل کر عوام کو دھوکہ دینے والوں کو بعض سیاسی جماعتوں نے سینے سے لگا کر ثابت کردیا ہے کہ وہ محض اقتدار چاہتی ہیں ملک میں تبدیلی یا انقلاب ان کا ایجنڈا نہیں ۔دینی کارکنان کی دعوتی ، سیاسی جدوجہد فرد ، گروہ یا پارٹی لیڈر کے لیے نہیں ، اعلیٰ مقاصد ، اسلامی نصب العین اور نظام مصطفیٰؐ کے قیام کے لیے ہے ۔جماعت اسلامی تمام دینی قوتوں کو متحد کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے انشاء اللہ اس اتحاد کی بدولت سیکولر ، کرپٹ ، مفاد پرست سیاست کو شکست دیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.