ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم رہے گا ، محکمہ موسمیات

اتوار 24 جون 2018 12:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم رہے گا ، محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا ۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ ، سرگودھا ڈویژنوں ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے بڑے شہروں کے ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت میں سے اسلام آباد کا درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور 29، کراچی 30، پشاور 27، کوئٹہ 21، مظفر آباد اور گلگت 17اور مری 19ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔