میں اس وقت جس کیفیت سے گزر رہا ہوں اس کا میں یا خدا جانتا ہے ،ْ نوازشریف

بیگم صاحبہ ہوش میں آ جائیں تو میں آپ کے سوالات کا جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گا ،ْ صحافی کو جواب

اتوار 24 جون 2018 13:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور بیگم کلثوم کے شوہر محمد نوازشریف نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں اس وقت جس کیفیت سے گزر رہا ہوں اس کا میں یا خدا جانتا ہے ۔ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے ہسپتال میںاپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کی اور اس موقع پر ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم کوان کی اہلیہ کی طبیعت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال روانگی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ میاں نواز شریف صاحب میں آپ سے آن ریکارڈ کب گفتگو کر سکتا ہوں تو اس پر سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ میں اس وقت جس کیفیت سے گزر رہا ہوں اس کا میں یا خدا جانتا ہے۔ بیگم صاحبہ ہوش میں آ جائیں تو میں آپ کے سوالات کا جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گا۔ فی الوقت مجھے اپنے وطن عزیز اور آپ کی اور سب خیر خواہوں کی دعائیں درکار ہیں۔