پنجاب جمہوریت اور آئین کے دفاع کی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہے‘ سعد رفیق

ْووٹ کی طاقت تمام سازشوں کو مسترد کر دیگی ،شہباز شریف کو اگلا وزیر اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں

اتوار جون 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت تمام سازشوں کو مسترد کر دے گی ، شہباز شریف کو اگلا وزیر اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹر انتخابی معرکے کے لئے کمر کس چکا ہے ۔ پنجاب جمہوریت اور آئین کے دفاع کی جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے ۔ ووٹر ہماری اہلیت کے حق میں ووٹ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے مارجن سے کم بیک کریں گے اور ووٹ کی طاقت تمام سازشوں کو مسترد کر دے گی ۔ سعد رفیق نے کہا کہ شہباز شریف کو اگلا وزیر اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں۔