راولپنڈی ‘متحدہ مجلس عمل وجماعت اسلامی کے نامزد امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی13محمدتاج عباسی کی انتخابی مہم تیز

ہم نے رحمت آباد میں سالہاسال سے عوامی خدمت کی ایک تاریخ رقم کی ہے پورے پنجاب میں اس یونین کونسل کوماڈ ل یونین کونسل قراردیا گیا ہے‘امتیاز علی اسلم

اتوار جون 14:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل وجماعت اسلامی کے نامزد امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی13محمدتاج عباسی کی انتخابی مہم تیزتر،پورے حلقے میں یونین کونسل اور وار ڈ سطح تک پلاننگ مکمل ہونے کے بعد ذمہ داران اورکارکنان ڈورٹوڈورعوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں ،امیر زون امتیاز علی اسلم نے جے آئی یوتھ پی پی13کے صدرسرداررفیع الدین کوہدایت کی کہ وہ پورے انتخابی حلقے میںجے آئی یوتھ کی ون بوتھ10یوتھ کی پالیسی پرایک ویک میں 100فیصد عمل کویقینی بنائیں اورپورے حلقے میں نوجوانوں کومتحرک کریں۔

محمدتاج عباسی نے رحمت آباد ،گلریز،مورگاہ سمیت دیگرعلاقوں میں کارنر میٹنگز،عوامی اجتماعات اور علاقے کے زعما ء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے رحمت آباد میں سالہاسال سے عوامی خدمت کی ایک تاریخ رقم کی ہے پورے پنجاب میں اس یونین کونسل کوماڈ ل یونین کونسل قراردیا گیا ہے اورہم نے بطورچئیرمین یہاں کے مسائل کوحل کرکے دکھایا ہے حلقے کے عوام کے سامنے ہے کہ دیگریونین کونسلوں اوروارڈزمیں صوبائی ووفاقی حکومت ہونے کے باوجود مسائل کوحل کرنے کی بجائے عوام کے لئے ہمیشہ مسائل ہی پیداکئے گئے ہیں،ہمارایہ حلقہ دارالحکومت سے متصل ہونے کے باوجود مسائل کا شکارہے،،پانی ،،تعلیم ،صحت جیسی بنیادی سہولیا ت میسرنہیں ہیں،بے ہنگم ٹریفک کے حوالے سے کوئی پلاننگ نہیں ہے جس کے باعث حادثات کے علاوہ اس رش کے باعث یہاں کے عوا م شدید ذہنی اذیت کاشکارہیں،ہم نے اس سے قبل بلدیاتی الیکشن میں بھی دعوے نہیں کئے تھے عوام نے اعتماد کیا توہم نے ان کی عملی خدمت کرکے دکھایا کہ دعوے اورعمل میں کیا فرق ہوتا ہے ،پی پی 13کے عوام نے اعتماد کیا توان شاء اللہ علاقے کے تمام بنیادی مسائل کے حل کے علاوہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں ناموس رسالت ﷺاوراسلام کے محافظ کاکرداراداکریں گے اورعوامی فلاح کے منصوبوں کے حوالے سے قانون سازی کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چئیرمین یونین کونسل رحمت آباد شیخ عبدالحمید،ناظم انتخاب ملک محمد الیاس سمیت علاقے کے معززین نے بھی خطاب کیا ۔