محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں سیمسٹر سمر 2018کی کلاسز شروع ہوگئیں

یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمد طلبہ کو دو ماہ کا کورس مکمل کرایا جائے گا

اتوار 24 جون 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) میں بروز پیر ، 25جون سے سیمسٹر سمر2018کی کلاسز کا آغاز ہورہا ہے جو4ستمبر تک جاری رہیں گی۔ اس سیمسٹر کے دوران ماجوکے وہ طلبہ جنہوں نے کمپیوٹر سائینس، الیکٹریکل و کمپیوٹر انجینئرنگ،اکاونٹنگ، اکنامکس، فنانس، سپلائی چین،مارکیٹنگ،بائیو سائینسز اور ھیومن ریسورس و دیگر مضامین کے امتحانات میں کم نمبر حاصل کئے ہیں وہ اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لئے امپرومنٹ کورسز اٹینڈ کرسیکیں گے تاکہ وہ فائینل امتحانات میں بہترین سی جی پی اے حاصل کرکے کامیابی حاصل کرسکیں۔

دریں اثنا ماجو میں آج سے شروع ہونے والے سمر سیمسٹر کے موقع پر ایک نیا تعلیمی پروگرام ماجو ٹیلنٹ ہنٹ بھی شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند انٹرمیڈیٹ طلبہ کوانگلش،حساب اور کمپیوٹر کے مضامین میں انکی خامیاں دور کرنے اور ان مضامین پر عبور حاصل کرنے میں مدد کی جائے گی تاکہ وہ یونیورسٹی میں مکمل اعتماد کے ساتھ اپنی تعلیم کا آغاز کرسکیں۔

(جاری ہے)

اس کورس میں شریک ہونے والے طلبہ کو انڈسٹری پروفیشنلز اور سینئر ماہرین تعلیم ان کیریئر کاونسلنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں اس کورس کے امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو بغیر کسی ٹیسٹ کے ماجو میں داخلہ اور اسکالر شپ کی سہولتیں بھی حاصل ہونگی۔دریں اثنا نئے سیمسٹر کے آغاز پر گزشتہ شام یونیورسٹی کیمپس میں سمر سیمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کی رہنمائی کے لئے ایک تعارفی سیمینار منعقد ہوا جس سے کمپیوٹر سائینس، بائیو سائینسز اور مینجمنٹ سائینسز کے اساتذہ ڈاکٹر شوکت وصی، ڈاکٹر خطاب گل ،اسسٹنٹ پروفیسر حسن جاوید اور محمد یاسین نے خطاب کیا اور ان مضامین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔