مولی کی اگیتی فصل ماہ جولائی میں کاشت کریں،ماہرین زراعت

اتوار 24 جون 2018 19:20

عارفوالا۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت دی ہے کہ مولی کی اگیتی فصل ماہ جولائی میں کاشت کریں،مولی کی40 یوم والی قسم بہترین پیداوار دیتی ہے جہاں مولی چالیس روز میں تیار ہوجاتی ہے، ایک ایکڑ رقبہ پر مولی کی کاشت کیلئے تین کلوگرام بیج کافی ہوتا ہے، مولی کی فصل بہت ہی اہم اور مقبول سبزی ہے جسے ہرعمر کے افراد یکساں پسند کرتے ہیں ،یہ کھانے میں خستہ ہونے کے علاوہ کڑواہٹ میں بھی کم ہوتی ہے۔