نگراں صوبائی وزیر اطلاعات کا نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرعمران یوسفزئی کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت

اتوار جون 20:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ظفر اقبال بنگش نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر اور سینئر صحافی عمران یوسفزئی کی والدہ کی وفات پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق دیں۔