عوامی حقوق کا تحفظ اپنی ذات کی نفی سے ہوتا ہے، فردوس عاشق اعوان

پاکستان کو کمزور کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہونگی اور مخالفین کو عبرتناک شکست ہوگی

اتوار 24 جون 2018 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) عوامی حقوق کا تحفظ اپنی ذات کی نفی سے ہوتا ہے۔ پانچ سال پارلیمنٹ میں گونگا بہرہ بن کر بیٹھنے والا قومی سلامتی اور اداروں پر حملہ آور برگیڈ کارکن حلقہ کے عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا میں بری طرح ناکا م ہوا ہے۔ وریو قبیلہ کی سیاسی کشتی ڈوب چکی ہے جسے وہ خواجہ آصف کے ہاتھ پر بیت کرکے بچانے کی ناکام کوشش میں مصروف عمل ہے۔

خواجہ آصف کے بوٹ پالش کرنے سے انکی نہ سیاسی کشتی ڈوبنے سے بچے گی نہ عوام کے حقوق کا تحفظ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 72ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنے حلقہ انتخابات میں مختلف تقربیات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی حقوق کا تحفظ اپنی ذات کی نفی سے ہوتا ہے۔

جبکہ مرے مخالفین کی سیاست اپنی مفادات سے شروع ہوتی ہے۔ اور اپنے مفادات پر ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہونگی اور مخالفین کو عبرتناک شکست ہوگی انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے ادارے اپنے خون کا آخری قطرہ تک ملک پر قربان کرکے ملک کو اندورنی و بیرونی سازشوں سے بچائیگی