کرکٹ بال لگنے اور توں تکرار پر چار خواتین سمیت6 افراد کو زخمی کردیا گیا

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

اتوار 24 جون 2018 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) کرکٹ بال لگنے اور توں تکرار پر چار خواتین سمیت6 افراد کو زخمی کردیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ پھلورہ کے علاقہ ہنجلی میں عاصم ،ثاقب ،بلال، بوٹا، اسلم اور2کس نامعلوم افراد کرکٹ کھیل رہے تھے کہ بال مدعی عمران کی ہمشیرہ کو لگا جس نے کرکٹ کھیلنے والوں کو منع کیا تو انہوںنے عمران ، اسکے والد سلطان اور والدہ نسرین کو ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ چبڑے والی میں زمین سے پلر ہٹانے کے تنازعہ پر نعیم، فہیم، علی ، نعمان وغیرہ ملزمان نے منیر فاطمہ اور اسکی والدہ سکندر بی بی کو زدکوب کیا اور انکے کپڑے پھاڑ دیئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔