چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال (آج) نیب لاہور کا دورہ کرینگے

اتوار 24 جون 2018 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال (آج)پیر 25جون کو نیب لاہور کا دورہ کرینگے جہاں پر وہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے ۔

(جاری ہے)

جس میں نیب لاہور کی کار کر دگی کا جائزہ لینگے ۔ چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نیب لاہور کے افسران ،ْ اہلکاروں سے خطاب بھی کرینگے اور نیب کی احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر میرٹ ،ْ شفافیت ،ْ شواہد اور قانون کے مطابق عملدر آمد جو کہ نیب کی اولین ترجیح ہے کا بھی جائزہ لینگے ۔

متعلقہ عنوان :