ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ ختم ہو گئی

ترک صدر رجب طیب اردگان کو ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما محرم اینجہ کے سخت چیلنج کا سامنا ہے،جرمن نشریاتی ادارہ

اتوار 24 جون 2018 22:30

ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ ختم ہو گئی
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی ووٹنگ ختم ہو گئی۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز24 جون کو ترک عوام نے نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ ترکی میں اتوار کو صدارتی الیکشن کے لیے بھی ووٹ ڈالے گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کو ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما محرم اینجہ کے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ اس کا بھی امکان ہے کہ ترکی میں صدارتی انتخابات کے لیے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ممکن ہے۔ کامیاب صدارتی امیدوار کو 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے لازمی ہوتے ہیں۔ ترکی میں 81 ملین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ ترک پارلیمنٹ کی نشستوں کی تعداد 600 ہے۔