راولپنڈی سٹی کے 3قومی اسمبلی کے حلقوں میں خاتون امیداوار سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی5اور صوبائی حلقوں میں 11امیدوار میدان میں کوڈ پڑے

اتوار جون 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) راولپنڈی سٹی کے 3قومی اسمبلی کے حلقوں میں خاتون امیداوار سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی5اور صوبائی حلقوں میں 11امیدوار میدان میں کوڈ پڑے ہیں تاہم کسی بھی امیدوار کو تاحال حتمی قرار نہیں دیا گیا ذرائع کے مطابق راولپنڈی سٹی حلقہ این اے 60سے مختار عباس جبکہ حلقہ این اے 61سے حاحی گلزار اعوان اور راجہ رضوان جبکہ حلقہ این اے 62سے سمیرا گل اور شیخ ندیم اسی طرح صوبائی اسمبلی کے لیے پی 11سے نعیم کیانی اور بنارس چوہدری جبکہ پی 13ناصر بخاری اورپی 14سے آغا مجیب ایڈوکیٹ اورحاجی عبدالجبار سمیت عابد عباس جبکہ پی 15سے ملک قاسم ادریس اور ملک جاوید اقبال جبکہ پی16 سے چوہدری افتخار ، خالد نواز بوبی اور راجہ شاہد پپوجبکہ پی 17سے راجہ ارسلان اور پی 18سے بابر سلطان جدون خان انتخابی دوڑ میں شامل ہیں تاہم پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے ابھی تک ان کو گرین سنگل نہیںدیاگیا جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ تمام امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جاچکے ہیں تمام امیدواروںکا آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان پارٹی قیادت فیصلے کے بعد کریں گئی۔