میانی صاحب قبرستان میں احاطوں کی دیواروں کو مسمار کرنے کا آپریشن تیزی سے جاری ہے ‘ڈپٹی کمشنر لاہور

پیر 25 جون 2018 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ میانی صاحب قبرستان میں احاطوں کی دیواروں کو مسمار کرنے کا آپریشن تیزی سے جاری ہے۔اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی کی موجودگی میں آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اب تک 80احاطوں کی دیواروں کو مسمار کرکے جگہ میانی صاحب قبرستان کی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی جبکہ باقی احاطوں کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملبہ کو بھی فوری طور پر موقع سے ہٹایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن میں تمام محکمے پوری جانفشانی کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :