امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان کے درمیان ملاقات پر 16.3 ملین ڈالر خرچ ہوئے،عالمی ذرائع ابلاغ

پیر 25 جون 2018 17:56

سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان کے درمیان ہونے والی ملاقات پر 16.3 ملین ڈالر خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنگا پور کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان کے درمیان 12 جون کی ہونے والی ملاقات پر 16.3 ملین ڈالرز خرچ ہوئے۔ اس رقم کا کثیرحصہ حفاظتی اقدامات پر صرف کیا گیا۔ دوسری جانب وزارت اطلاعات کے ترجمان کا بھی کہنا ہے کہ اس ملاقات پر 4 ملین ڈالر خرچ ہوئے۔واضح رہے کہ سنگا پور کے وزیراعظم لی سیان لوٴْنگ نے اس اہم ملاقات پر تقریباً 20 ملین ڈالرز کی رقم خرچ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔