پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے رواں سال21مئی تک 1086ملین روپے کی وصولی کی

پیر 25 جون 2018 18:12

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے غیر فعال قرضہ جات کی مد میں رواں سال21مئی تک 1086ملین روپے کی وصولی کی ہے۔ اس کا اظہار صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایا گیا کہ بینک فصل خریف 2018ء کی مد میں 21جون 2018ء تک 388.292ملین روپے کے قرضہ جات جاری کر چکا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بینک نے فصل ربیع 2017-18کی وصولی کی مد میں 21جون 2018ء تک 358.784ملین روپے کی وصولی کر چکا ہے واضح رہے کہ بینک 30جون 2018ء تک فصل خریف 2018ء کیلئے قرضہ جات جاری کر رہا ہے۔ صدر بینک نے اس موقع پر افسران پر زور دیا کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو بروقت مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :