بابرہ شریف کیس،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 25 جون 2018 19:00

بابرہ شریف کیس،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) فلمسٹار بابرہ شریف سے متعلق کیس کی سماعت سول جج کرایہ داری مقدمات کے جج فہیم الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے نجی جیولر شاپ کے مالک کو عدالت میں طلب لر رکھا تھا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

بابر شریف کا موقف تھا کہ میں نے زندگی بھر کی جمع پونجی جمع کر کہ پراپرٹی بنائی۔ آرام سے زندگی بسر کرنے کیلئے کرائے پر دکان غلام علی امجد کو دی تھی، میں چاہتی تھی کہ باقی کی زندگی گزار کر سکوں لیکن میری جگہ پر قبضہ کر لیا مجھے نو ماہ سے کرایہ تک نہیں دیا، مجھے انصاف دلوایا جاے، عدالت میں بابر شریف کو فرہاد علی شاہ اور عرفان تارڑ ایڈووکیٹ نے پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :