علامہ اقبال ائیر پورٹ، جعلی دستاویزات کے ذریعے بچوں کو ساتھ یونان لے جانے والی خاتون سمیرا خانم گرفتار

پیر 25 جون 2018 19:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے ذریعے بچوں کو ساتھ یونان لے جانے والی ایک خاتون سمیرا خانم کو گرفتار کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ گجرات کی رہائشی سمیر ا خانم کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ اپنے ساتھ اپنے بڑے بیٹے کی سفری دستاویزات پر چھوٹے بیٹے کو ایک غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور سے یونان لے جا نے کی کوشش کر رہی تھی ایف آئی اے حکام نے حراست میں لی جانے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :