تحریک انصاف کا ایک اور امیدوار سنگین مقدمات میں ملوث نکلا

پی پی 50 سے پی ٹی آئی کے امیدوار سجاد مہیس پر قتل، اقدامِ قتل اور زنابالجبر کے مقدمات درج ہیں ،ْ نجی ٹی وی

پیر 25 جون 2018 19:57

نارروال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف ایک اور امیدوار سنگین مقدمات میں ملوث نکلا ،ْپنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 50 سے تحریک انصاف کے امیدوار سجاد مہیس کے خلاف قتل، اقدامِ قتل اور زنا بالجبر جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ایک اور ملزم کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی بورڈ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 65 سے ارشد ککو نامی شخص کو ٹکٹ جاری کیا تھا جس کے خلاف تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین اور تھانہ سول لائن میں 21 مقدمات درج ہیں۔اب تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 50 نارووال سے سجاد مہیس کو ٹکٹ جاری کیا ہے جس کے خلاف قتل، اقدام قتل اور زنابالجبر سمیت مختلف نوعیت کے سنگین مقدمات درج ہیں۔ذرائع کے مطابق سجاد مہیس کے خلاف زنا بالجبر کا مقدمہ نمبر120-02 اسلامک لا457 کے تحت تھانہ صدر نارووال میں، قتل کے 2 مقدمات تھانہ بدو ملہی اور قتل ،اقدام قتل کا مقدمہ نمبر63-02بھی تھانہ صدر ناروال میں درج ہے ۔ سجاد مہیس پر لاہور کے تھانہ گجرپورہ لاہور نمبر196-07میں بھی تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔