صفائی کے نظام کو مثالی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنروں کوروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت

پیر 25 جون 2018 21:46

سرگودھا۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال نے چاروں اضلاع میں صفائی کے نظام کو مثالی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنروں کوروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے حکومت کی طرف سے اشیائے خورونوش کے مقرر کئے گئے نرخ ناموں پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں کو سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم بھی دیا ہے ، کمشنر نے پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی پر کئے جانے والے ایکشن کی رپورٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر ان کے دفتر بھجوانے کی ہدایت کی، انہوں نے پل 111 روڈ پر ٹریفک جام رہنے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے اس ضمن میں فوری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :