ٹریفک حادثات میں محکمہ صحت کے سینٹری انسپکٹر سمیت3 افراد جاں بحق

پیر 25 جون 2018 21:48

عارف والا۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں محکمہ صحت کے سینٹری انسپکٹر سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیل کے مطابق کمیر رو ڈ پر26/EB پل کے نزدیک ٹرک کی ٹکر سے تیزرفتار کاربے قابو ہوکر نہر میںگر گئی جس کے نتیجہ میں محکمہ صحت عارفوالا کا سینٹری انسپکٹر رانا محمد اصغر نورانی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا18 سالہ بیٹا محسن اصغر زخمی ہوگیا، ریسکیوعملہ نے فوری طورپر زخمی کو طبی امدادکیلئے اور جاں بحق رانا محمد اصغر نورانی کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیا ، نامعلوم ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، دوسرے واقعہ میں نواحی گائوں 151/EBکے نزدیک تیزرفتار کار نے سٹرک کنارے چلتی ماریہ کو کچل کر ہلاک کردیا، تیسرے حادثہ میںنواحی گائوں سلامت کے نزدیک تیزرفتار کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجہ میں عرفان ولد محمد اشرف سکنہ45/EB جاں بحق جبکہ کارسوار فرار ہوگیا، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔