حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 23 فوڈ آئوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش، 57 کو نوٹس جاری، 2 فوڈ آئوٹ لیٹس سیل

پیر 25 جون 2018 21:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے 6 سے 21 جو ن تک حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 23 فوڈ آئوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے اور 57 کو نوٹس جاری کئے ہیں، 25 شیاء خوردونوش کے نمونہ جات تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے، ٹیموں نے حفظان صحت کے قوانین کی خلاف ورزی پر 2 فوڈ آئوٹ لیٹس سیل کر دیئے ہیں۔

پیر کو ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے ترجمان کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد جودت ایاز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف مہم مزید تیز کر دی ہے۔ فوڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انسپکشن ٹیموں نے حفظان صحت اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر 57نوٹس جاری کئے۔ 72 گندے برتن اٹھارہ لٹر ناقص کیچ اپ ضبط کر کے کاروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیموں نے کل 215 فوڈ آئوٹ لیٹس کی انسپکشن کی ہے اور ہائی جین اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پرفوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے ہیں۔ چیکنگ کے دوران 25 کھانے پینے کی اشیاء کے نمونہ جات تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور صفائی کے انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائیں، ورکرز کی باقاعدہ ویکسی نیشن کرائی جائے ورنہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔

ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے ڈرگ آئوٹ لیٹس کی سات انسپکشن کیںاورایک ڈرگ آوٹ لیٹ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سیل کیا ہے ۔ ادویات کے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھیجے ہیں ۔ انھوں نے ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :