سنجاوی میں روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کا ایکسلٹر موٹرسائیکل پر گرنے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق

پیر 25 جون 2018 22:16

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کا ایکسلٹر موٹرسائیکل پر گرنے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سنجاوی کلی پتاؤ کے مقام پر سنجاوی روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کا ایکسلٹر روڈ پر گزرنے والی موٹرسائیکل پر گرنے سے موٹر سائیکل سوار نقیب اللہ اور ایکسلٹر ڈرائیور خالقداد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے ۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو سنجاوی پولیس نے ہسپتال منتقل کر دئیے اور ضروری کارروائی کے بعد لاشیںکو ورثا ء کے حوالے کردی۔