بلوچستان نگراں کابینہ میں شامل ایک وزیر کا اختیارات نہ ملنے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ

پیر 25 جون 2018 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) بلوچستان کے نگراں کابینہ میں شامل ایک وزیر کا اختیارات نہ ملنے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی نگراں صوبائی کابینہ میں شامل ایک صوبائی وزیر نہ گلہ کیا ہے کہ ان کو اختیارات نہیں دیئے گئے تمام اختیارات انکے محکمے کے سیکرٹری کے پاس ہے جس کی وجہ سے ا ن کیلئے کام کرنا مزید مشکل ہوگیا ہے اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ نگراں وزیراعلی بلوچستان علائو الدین مری کی اسلام آباد سے واپسی پر ان سے ملاقات کے بعد ان کو استعفیٰ پیش کیاجائیگا ،واضح رہے کہ بلوچستان کی 12رکنی نگراں کابینہ میں سے ایک نگراں صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نے پہلے ہی ناگزیر وجوہات کی بناء پر کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا اس وقت نگراں کابینہ کی تعداد 11ہیں ۔

متعلقہ عنوان :