اوگراکی جانب سے گھریلوصارفین کے لیے گیس300فیصدمہنگی

جماعت اسلامی کوئٹہ کی شدید مذمت ، حکمرانوں کے ظالمانہ اقدام پر مایوسی کا اظہار

پیر 25 جون 2018 23:20

اوگراکی جانب سے گھریلوصارفین کے لیے گیس300فیصدمہنگی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے اوگراکی جانب سے گھریلوصارفین کے لیے گیس300فیصدمہنگی کرنے کی منظوری دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام پر پہلے ہی پٹرول بم گرایاگیا اور اب گیس کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے۔حکمرانوں کے اس ظالمانہ اقدام سے عوام کو شدید مایوس ہوئی ہے۔

یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے نگران حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کے تسلسل کوجاری رکھے ہوئے ہے اور اس کوبھی عوامی مسائل کے حل سے کوئی غرض نہیںانہوں نے کہاکہ اوگرانے اوسط گیس قیمت میں234روپے کااضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت629روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررکردی ہے۔اس پر ستم بالائے ستم گیس چوری اور لیکج کی مد میں ہونے الے 21ارب روپے کے نقصان کاخمیازہ بھی غریب عوام بھگتیں گے اور اتنی بڑی خطیر رقم ان کی جیبوں سے نکالی جائے گی انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے گیس کی قیمتیںمصنوعی طریقے سے 4سال تک برقرار رکھیں،اب اس کاخمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے گیس کے نرخوں میں ہوشربااضافے کے نتیجے میں ملک بھر میں مہنگائی کاطوفان آئے گا۔

(جاری ہے)

عوام کے ساتھ ناانصافی پر مبنی پالیسیاں اور امتیازی سلوک بند ہوناچاہئے سابقہ حکومت نے گیس انفراسٹرکچرکی تعمیرکے لیے جمع ہونے والی رقم میٹروسمیت دیگرمنصوبوں پر خرچ کردی تھی نگران وزیر اعظم ناصرالملک گیس کے نرخوں میں اضافے کافوری نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں کو کنٹرول کریں تاکہ عوام کی مشکلات میں اضافے کی بجائے کچھ کمی آسکے لوگ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیںفی کس آمدن ضروریات زندگی سے کہیں کم ہے عوام کی قوت خریدپہلے ہی بری طرح متاثر ہوچکی ہے گیس کی لیکج اور چوری روکنے میں ناکامی کاسارابوجھ غریب عوام پر ڈالنا ظلم عظیم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکمرانوں نے اگردانشمندانہ فیصلے نہ کیے اور گیس کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو فی الفور واپس نہ لیاگیاتوعوام سراپااحتجاج بن جائیں گے۔