ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئے
پیر 25 جون 2018 23:39
(جاری ہے)
آسٹریلیا کی انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد آئی سی سی نے پلیئرز رینکنگ جاری کردی، پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم 2 درجے ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، ڈیوڈ وارنر ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے، روہت شرما اور راس ٹیلر ایک ایک سیڑھی پھلانگ کر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، جوئے روٹ تین درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں، کوانٹن ڈی کاک، فاف ڈوپلیسی، کین ولیمسن اور شیکھر دھون بدستور ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
انگلش ٹیم کے جونی بیئراسٹو 4 درجے ترقی کے ساتھ 11 ویں، پلیئر آف دی سیریز جوز بٹلر دو درجے بہتری کے ساتھ 16 ویں جبکہ جیسن رائے تین درجے آگے آتے ہوئے 20 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، ایک ایک درجہ بہتری کے ساتھ الیکس ہیلز 22 ویں اور ایون مورگن 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بولنگ میں عادل رشید 3 درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں جب کہ معین علی 13 درجے کی لمبی چھلانگ کے ساتھ 12 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، مارک ووڈ کی 28 ویں اور ڈیوڈ وائلی کی 43 نمبر پر ترقی ہوئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے
-
فٹنس بہتری کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
پاکستان کی 2009ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم نے ہیوسٹن میں نمائشی میچ جیت لیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: وہاب ریاض نے بابر اور صائم کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا اشارہ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.