پیپلز پارٹی نے اپنی انتخابی مہم جولائی میں شروع کرنے کا اعلان کر دیا

بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کا آغاز سندھ سے کرنے کے بعد تمام صوبوں میں جلسے کریں گے

منگل 26 جون 2018 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پارٹی منشور جاری کرنے کے بعد انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

پی پی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کا آغاز سندھ سے کرنے کے بعد تمام صوبوں میں جلسے کریں گے۔چاروں صوبائی تنظیموں نے شہروں اور تاریخوں کی تفصیل چیئرمین سیکریٹریٹ کو ارسال کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کی منظوری کے بعد جلسوں کی تاریخوں اور مقامات کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔