25 جولائی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا دن ہو گا ‘خادم علی خان یوسفزئی

منگل 26 جون 2018 13:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پی کے 78 کے امیدوار خادم علی خان یوسفزئی نے مرکزی آفس کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر پی کے 77کے امیدوار حسن محمود جان سمیت دیگر کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر این اے 1 اور پی کے 76 کے نامزد امیدوار ملک ندیم ،پی کے 78کے امیدوار خادم علی خان، پی کے 77کے نامزد امیدواحسن محمود جان ،سینئر رہنما محمد سعید بٹ، عابد خان مجددی ، بہرام خان کے علاوہ پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

پی کے 78کے امیدوار خادم علی خان یوسف زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا دن ہو گا نئے پاکستان کے دعوے کرنے والوں کو عبرتناک شکست ہو گی۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔