بھارت خواتین کے لیے خطرناک ترین ملک قرار، عالمی سروے

منگل 26 جون 2018 13:40

اوٹاوا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) جنسی تشدد اور جبری مشقت جیسے خطرات کے باعث بھارت خواتین کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے۔ تھامسن روئٹرز فاؤنڈیشن کی طرف سے کرائے جانے والے سروے کے مطابق جنگ کے شکار ممالک افغانستان اور شام بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

اس فاؤنڈیشن نے خواتین کے معاملات پر نظر رکھنے والے 550 ماہرین سے یہ سروے کیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق خواتین کے لیے خطرات کے حوالے سے صومالیہ چوتھے نمبر پر ہے۔ دس خطرناک ممالک کی فہرست میں امریکا بھی شامل ہے جہاں خواتین کو جنسی تشدد، استحصال اور جبری زیادتی کا نشانہ بنانے کے خطرات کا سامنا ہے۔