سورج مکھی کے کاشت کار فصل کی بر د اشت بروقت کریں، ز رعی ماہرین

منگل 26 جون 2018 13:40

سلانوالی۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ز رعی ماہرین نے سور ج مکھی کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ فصل کی بر د اشت بروقت کریں جب سور ج مکھی کے پھولوں کی پشت سنہری ہوجائے زرد پتیاں خشک ہو کر گرجائیں سبز پتیوں کا تقریبا آدھا حصہ بھور ا ہو جا ئے اور بیج پک کر سخت ہوجائیں تو فصل بر د اشت کیلئے تیار ہوتی ہے اگر کمبائن ہا رویسٹر میسر ہو تو او پر دی گئی نشانیاں ظاہرہونے کے 5سے 6دن بعد کمبائن ہارویسٹر کی مددسے فصل برداشت کرلیں ورنہ پھولوں کو درانتی سے کا ٹ لیں اور 3تا 6خشک کریں۔

سور ج مکھی کے سٹوں کو ڈھیر کی شکل میں نہ رکھیں کیو نکہ ا س سے فصل میں نمی زیاد ہو نے کے باعث الی اگ آتی جس سے سور ج مکھی کے بیج میں تیل کی مقدار کم ہوجاتی ہے، اس کے بعد سور ج مکھی تھریشر سے بیج پھولوں سے علیحدہ کرلیں اگر تھریشر کی سہولت میسر نہ ہو تو تر پا ل در ی یاصا ف اور خشک جگہ پر ڈنڈوں کی مدد سے بیج نکال لیں بعد میں بیج کو چھاج یا صفائی کرنے والی مشین کے ذریعے صاف کرلیں۔

(جاری ہے)

سورج مکھی کے دانوں کو دھوپ میں اچھی طرح خشک کریں سٹور کرنے کیلئے دانو ں میں نمی کی مقدار 8فیصد سے زیاد ہ نہیں ہونی چاہیے جب دانہ دبانے سے ٹوٹنے لگے تو ا س وقت نمی کی مقدار اتنی ہی ہوتی ہے خیال رہے کہ سورج مکھی کے دانوں میں کچرا 2فیصد سے زیاد ہ نہ ہو ورنہ مار کیٹ میں قیمت کم ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :