نوازالدین صدیقی نے اپنا آئیفا ایوارڈ سری دیوی کے نا م کر دیا

منگل 26 جون 2018 15:48

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کو بہترین معاون اداکار کے لئے دیا گیا اپنا آئیفا ایوارڈ فلم ’’ماں‘‘میں اپنی ساتھی اداکا رہ سری دیو ی کے نا م کر دیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹو یٹ میں نوازالدین صدیقی نے لکھا ہے کہ انہیں زندگی میں ایک ہی بار سپرسٹار سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اس لئے وہ یہ ایوارڈ ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سری دیوی کے نام کرتے ہیں " ہدایتکار روی اودھیوار کی اس فلم میںسری دیوی نے ماں کا کردار ادا کیا جبکہ ان کی بیٹی کا کر دار پاکستا نی ادا کا رہ سجل علی نے ادا کیا ہے ۔ اس فلم میں نوازالدین صدیقی نے ایک جا سو س کا کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :