اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام ’’مشتاق احمد یوسفی قومی ادبی تعزیتی ریفرنس‘‘کل ہو گا

منگل 26 جون 2018 16:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام ممتازمزاح نگار ، ادیب اور دانشورمشتاق احمد یوسفی کی یاد میں ’’مشتاق احمد یوسفی قومی ادبی تعزیتی ریفرنس‘‘کل بدھ کی سہ پہر اکادمی کے کانفرنس ہالمیںمنعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

صدارت افتخار عارف کریں گے جبکہ انجنیئرعامر حسن ، وفاقی سیکرٹری ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر فتح محمد ملک، کشور ناہید، پروفیسر انور مسعود اور مسعود مفتی اور دیگر، مشتاق احمد یوسفی کی ذات اور ادبی خدمات کے حوالے سے اپنے اپنے تاثرات پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :